وزیر اوقاف ومذہبی امور سے سجادہ نشین سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا ٹیلیفونک رابطہ

 سجاد ہ نشین حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سے ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار سجاد ہ نشین کا مرحوم کے لئے بلند درجات کی دعا اور اہل خانہ سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار

 وزیر اوقاف ومذہبی امور سے سجادہ نشین سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا ٹیلیفونک رابطہ

لاہور :صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے سجاد ہ نشین سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ الحاج خواجہ سید بلال حسین شاہ اجمیری کا اجمیر شریف بھارت سے ٹیلفیونک رابطہ کیا۔ سجاد ہ نشین سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ نے صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی اور اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ ملک بھر سے اور انکے آ بائی حلقہ سے مریدین اور دیگر افراد کا اظہار افسوس کے لئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی مریدین اور عوام کی کثیر تعداد نے قرآن خوانی میں حصہ لیا۔اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔