صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے پیغام

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے پیغام

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سید الانبیاء خاتم المرسلین،رحمۃ اللعالمین،نور مجسم حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔مغرب جان لے کوئی مسلمان نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات ِ پاک وجہِ تخلیق ِ کائنات اور تمام انسانیت کیلئے رول ماڈل ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ شان رحمۃ اللعالمین ﷺ  کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ایسے قبیح اقدامات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا ہر سال ماہ ربیع الاول میں سرکاری سطح پر ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا اعلان لائق تحسین ہے۔

ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے دوران ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر محافل نعت، سماع اور کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نبی کریم نبی ﷺ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے۔اللہ کے نبیؐ سے محبت اور ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے۔ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے مزید کہا ہے کہ مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ مسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی کریم ﷺ کی شان ِاقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا،آزادی ِاظہار کے نام پر کی جانیوالی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں۔