یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر میزائل حملہ، 2 افراد ہلاک

یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر میزائل حملہ، 2 افراد ہلاک

یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر میزائل گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا، جس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے بعد پولینڈ سمیت یورپ بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ادھر روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روس جانب سے پولینڈ میں کوئی میزائل نہیں داغے گئے۔

دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کا ‘امکان کم’ ہے کہ میزائل روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو۔ تاہم اس نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پولینڈ میں حملے کے بعد نیٹو، امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔