والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ بچوں کی اخلاقی مذہبی معاشرتی تربیت پر اپنا مکمل فوکس رکھیں: اسلم بھروانہ وزیر کوآپریٹو

تمام اساتذہ طلبا وطالبات والدین،سوسائٹی انتظامیہ اور سکولز کومیٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا آنئے والا کل ہیں انکی اچھی تعلیم وتربیت ہمارا اولین فرض ہے

 والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ بچوں کی اخلاقی مذہبی معاشرتی تربیت پر اپنا مکمل فوکس رکھیں: اسلم بھروانہ وزیر کوآپریٹو

لاہور:صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے المعروف مرغزار سوسائٹی میں دی ایجوکیٹر مرغزار کیمپس میں میٹرک کے امتحانات کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اساتذہ طلبا وطالبات والدین،سوسائٹی انتظامیہ اور سکولز کومیٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا آنئے والا کل ہیں انکی اچھی تعلیم وتربیت ہمارا اولین فرض ہے۔

اسلم بھروانہ وزیر کوآپریٹو نے کہا کہ والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ بچوں کی اخلاقی مذہبی معاشرتی تربیت پر اپنا مکمل فوکس رکھیں۔اسلم بھروانہ کاکہنا تھا کہ تقریب میں جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافے اور قوم کے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر محمد ایوب ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹو، اساتذہ،طلبا و طالبات اورسول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے امتحانات میں بہترین کامیابی حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈزاور کیش انعامات بھی تقسیم کیے۔