احسن اقبال بے غم رہیں؛ آئندہ دنوں میں آل شریف کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا: فیاض الحسن چوہان

پہلے آل شریف کے خلاف رمضان شوگر مل کیس میں ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تھی اور اب آل شریف کی بیسیوں کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کی پچیس ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی ہے:وزیر اطلاعات پنجاب

احسن اقبال بے غم رہیں؛ آئندہ دنوں میں آل شریف کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا: فیاض الحسن چوہان

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے ن لیگی قائدین کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل نارووال کے ارسطو احسن اقبال کی ''گل ودھ گئی اے نیازیا'' والی بڑھک بالکل ٹھیک تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آل شریف کے خلاف رمضان شوگر مل کیس میں ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تھی اور اب آل شریف کی بیسیوں کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کی پچیس ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا۔

بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر سرکاری خزانے سے دو ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی۔ انہوں نے کہا حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا احسن اقبال بے غم رہیں؛ آئندہ دنوں میں آل شریف کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کے ارسطو عوام کو مزید بیوقوف بنا کر اپنے آقاؤں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ نااہل نواز شریف کو بچانے، ممکنہ نااہل شہباز شریف کو باہر نکالنے اور بیگم صفدر اعوان کو لندن پہنچانے کے تمام حربے بیکار جائیں گے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عوام اور احتسابی اداروں سے قانون کے مزید تازیانے کھانے کے لیے تیار رہیں۔