صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ

آئی جی جیل خانہ پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے جیل ہذا کے انٹرویو شیڈ میں نصب کئے گئے انٹرکام سسٹم کا افتتاح کیا۔جہاں پر34 دو طرفہ انٹرکامز شیشے کے مختلف کبینز میں نصب کئے گئے تھے

صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔آئی جی جیل خانہ پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے جیل ہذا کے انٹرویو شیڈ میں نصب کئے گئے انٹرکام سسٹم کا افتتاح کیا۔جہاں پر34 دو طرفہ انٹرکامز شیشے کے مختلف کبینز میں نصب کئے گئے تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے اس موقع پر کہا کہ اس سسٹم سے مقید اسیران اور ان سے ملاقات کرنے والے ان کے لواحقین کو سہولت میسر آئے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جیلوں میں مقید اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔