محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے:سردار حسنین بہادر ردیشک

بھیڑ بکریوں کی بیماری کاٹا کے تدارک کے لیے پنجاب بھر میں 100فیصد ویکسینیشن کی جا رہی ہے: صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک

 محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے:سردار حسنین بہادر ردیشک

لاہور: دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں کیونکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار عالمی معیار کی ہو گی تو ایکسپورٹ کر کے کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ جس سے ملک کی معیشت بہتر ہو گی۔یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر ردیشک نے 90- شاہراہ قائداعظم پر محکمہ لائیو سٹاک کی دو سالہ کارکردگی پہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی شعبہ لائیو سٹاک کی ٹوٹل آنر شپ ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کا ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ہے۔ شعبہ لائیو سٹاک میں پولٹری سیکٹر میں بہترین کام کیا گیا ہے۔

ملک کے جی ڈی پی میں زراعت کے 20 فیصد حصے میں 60 فیصد سے زیادہ لائیو سٹاک کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جس میں سے ایک اہم مسلہ لائیو سٹاک کے شعبے میں مستند ڈیٹا نہ ہونا ہے۔ مستند ڈیٹا کے حوالے سے آئندہ سال کی مال شماری بہت اہم ہے جو آئندہ کی پالسی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا۔کہ اسمبلی سے پنجاب اینیمل  ایکٹ  پاس کروایا۔ انہوں نے کہا کہ بریڈ امپرومنٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پراجنی ٹیسٹنگ پروگرام کے ذریعے مقامی نسلوں کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔ بھیڑ بکریوں کی بیماری کاٹا کے تدارک کے لیے پنجاب بھر میں 100فیصد ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔اور منہ کھر کی بیماری ختم کرنے کے لیے پنجاب کے  9 اضلاع  میں کارپٹ ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ حسنین دریشک کا کہنا تھا کہ محکمہ کی استعداد کار بڑھانے کے لے پیشہ ورانہ تربیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس حوالے سے  وزیر اعلی پنجاب نے ویٹرنری یونیورسٹی میں کچھ عرصہ پہلے ویٹرنری اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔۔صوبائی وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم بہت پروفیشنل ہے۔