وزیر اوقاف کا محکمہ اوقاف کے افسران، ضلعی انتظامیہ و ایڈ منیسٹریٹر دربار کے ہمراہ صوفی بزرگ حضرت فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ

حضرت فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ  کے دربار اور گرد و جوار میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا لنگر،سکیورٹی،پارکنگ،پاپوش پوائنٹس اور زائرین کے لئے انتظامات کو مذیدبہتر بنانے کی ہدایت   محکمہ اوقاف کے اہلکاران کی کسی قسم کی کوتاہی یا شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا  وزیر اوقاف نے مزار پہ حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،ملک وقوم اور افواج پاکستان کے لیے دعا بھی کی

 وزیر اوقاف کا محکمہ اوقاف کے افسران، ضلعی انتظامیہ و ایڈ منیسٹریٹر دربار کے ہمراہ صوفی بزرگ حضرت فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ

 لاہور :صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا پاکپتن کے معروف صوفی بزرگ حضرت فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایڈ منیسٹریٹر دربار بابا فریدبھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اوقاف نے حضرت فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ نے لنگر انتظامات،سکیورٹی انتظامات،پارکنگ انتظامات اور زائرین کے لئے شلٹر انتظامات، دربار کے اردگرد  لگائے گئے سیکیورٹی کیمروں کا بھی جا ئزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عرس مزار اقدس پرآنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے اہلکاران کی کسی قسم کی کوتاہی یا شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دربار کے گرد و جوار میں 24گھنٹے نگرانی کی جائے۔تمام اطراف میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو مذید سخت کیا جائے اورکسی بھی مشکوک افراد کو موقع پرفوری حراست میں لیا جائے۔جیب تراشوں کے گرد گھیر سخت کیا جائے۔انہوں نے پاپوش رکھنے کے لئے بنائے گئے مختلف پو ائنٹس کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سیدسعیدالحسن شاہ نے مزار پہ حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ملک وقوم اور افواج پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔