میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفیکیشن وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن بر ائے ڈیجیٹل میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا: فیاض الحسن چوہان

فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا میاں انس ڈولہ اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور کام کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ تمام فوکل پرسنز، ایڈوائزرز اور کوآرڈینیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے: وزیرِ اطلاعات پنجاب

میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفیکیشن وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن بر ائے ڈیجیٹل میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا: فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی پنجاب کے تحلیل کیے جانے کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفیکیشن وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن بر ائے ڈیجیٹل میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا میاں انس ڈولہ اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور کام کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ تمام فوکل پرسنز، ایڈوائزرز اور کوآرڈینیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں وزیرِ اطلاعات کی تحصیل و ضلعی سطح پر قائم کی گئی ڈیجیٹل میڈیا ٹیموں نے نہایت احسن طریقے سے بزدار حکومت کی پالیسیوں اور کامیابیوں کو عوام تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور کا انتہائی اہم جزو ہے اور پی ٹی آئی نہ صرف عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے گی بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا وِنگ کو مزید بہتر اور فعال بھی بنایا جا ئے گا۔