سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کا ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ

ناقص کارکردگی کی بنا پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان اور سینئر ویٹرنری آفیسر معطل

سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کا ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ

لاہور:مویشی پال حضرات کو ویٹرنری سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اس بات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن ( ر) ثاقب ظفر نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے دورے کے دوران کہی۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن ( ر) ثاقب ظفرنے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور تحصیل تونسہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2020-21 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری لائیوسٹاک نے نئے بننے والے ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے معیار اور تعمیری کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااورکہا کہ ان ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن ( ر) ثاقب ظفر نے قبائلی علاقہ میں قائم ویٹرنری ڈسپنسری بارتھی کا دورہ کیا ۔

ڈسپنسری پر موجود ادویات کا سٹاک چیک کیا۔مزید یہ کہ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے قبائلی علاقہ کے مویشی پال حضرات سے ان کے مسائل اور محکمانہ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن ( ر) ثاقب ظفر نے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ سے ان کے مسائل کے بارے میں استفسار کیااور کہاکہ قبائلی علاقوں میں موجود لائیوسٹاک فارمرز کے لیے ویٹرنری سروسز کو مزید موثر اور یقینی بنایا جائے۔مزید برآں ناقص صفائی کے انتظامات کی بنا پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان اور سینئر ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال شاہ دا لنڈ کو معطل کر دیا۔ اس دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان ان کے ہمراہ تھے۔