پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یوتھ افیئرز کے زیراہتمام مفت ای روزگار ٹریننگ پروگرام کا آغاز

پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے 35سال تک عمر کے مرد و خواتین مفت تربیت کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔اس پروگرام سے اب تک 24ہزار سے زائد نوجوان استفادہ کرکے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یوتھ افیئرز کے زیراہتمام مفت ای روزگار ٹریننگ پروگرام کا آغاز

لاہور:۔   ای روزگار پروگرام کے تحت باعزت روزگار کمانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے خصوصی ای روزگار ٹریننگ پروگرام کا اجراء کیاگیا ہے جس میں داخلہ لے کر بے روزگار نوجوان نہایت ہی مختصروقت میں ٹریننگ کے بعد باعزت طریقے سے فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 24ہزار تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان آن لائن روزگار کمانے کے ہنر سیکھ کر اپنے گھریلو حالات بدل چکے ہیں۔ اس تین ماہ دورانیے کی آن لائن ٹریننگ پروگرام کیلئے 35سال عمرتک کے نوجوان(مرد / خواتین) جن کی تعلیم کم از کم 16سال ہو اور وہ پنجاب کا ڈومیسائل و شناختی کارڈ رکھتے ہوں، (https://www.erozgaar.pitb.gov.pk/apply)پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز کریٹوڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے شعبہ جات وغیرہ میں ٹریننگ دیں گے