بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری،منشیات برآمد،اشتہاری مجرمان گرفتار

بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری،منشیات برآمد،اشتہاری مجرمان گرفتار

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے ویژن کے مطابق بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائی عمل میں لارہی ہے۔اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر احسان الّٰلہ خان معہ ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش احمد ولد اللّٰہ داد سکنہ جنڈانوالہ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 1320 گرام چرس معہ وٹک رقم/ 16830 روپے براُمد کرلیے، ملزم مسمی محمد عمران ولد غلام یاسین سکنہ غلاماں کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برامد2 مجرمان اشتہاری ملزم مسمی چاند خان ولد محمد امیر سکنہ ڈیلی نامدار۔خان امیر ولد محمد خان سکنہ ڈیلی نامدار کو گرفتار کرلیا۔ 

ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا معہ ٹیم نے ملزم مسمی محمد شاہ رخ ولد یونس سکنہ چکنمبر 52/TDAسے 18لیٹر شراب ۔ محمد گروہ ولد صدیق سکنہ چکنمبر 52/TDA سے 15 لیٹر شراب برامد کرلی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مذید کارواءجاری۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر SI غلام حسن نے 10 سال پرانا قتل کا مجرم اشتہاری کیٹگری A ثناالّٰلہ ولد ربنواز سکنہ Dikhanکو گرفتار کرلیا۔

اچھی کاروائی کرنے پر ڈی پی اوبھکر رانا طاہر رحمنٰ خان نے SHOs اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔