وزیر اعظم عمران خان کا اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کے لیے اہم فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کے لیے اہم فیصلہ

لاہور (عالمین ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے  وفاق میں اتحادی ایم کیوایم پاکستان کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان  نے متحدہ کے وفد سے ملاقات کے دوران انہیں  یقین دہانی کروائی کہ   گلگت بلتستان کابینہ میں ایم کیو ایم کا مشیر شامل کیا جائے گا۔

ایم کیوایم نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے حق میں اپنے امیدوار دستبردار کیے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جلد کراچی آ کر تمام معاملات خود دیکھوں گا جس پر ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ سے سینیٹرز بنانے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے مطالبات سے واقف ہیں اور تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک اہم اتحادی تھی اور خدشات دور کرے گی۔ کراچی کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔