مویشیوں منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے جامع و منظم پلان مرتب کیا جائے:سید رفاقت علی گیلانی

عوام او ر بیو پا ریوں کومحفوظ سہولیات فراہمی اور کورونا ایس او پی پرسختی سے عمل درآمدکروایا جائے  ضلع لیہ میں 4مویشی منڈیوں کے علاوہ 4سیل پوائنٹس قائم، سیل پوائنٹس پر آنے جانوروں پر کسی قسم کے کوئی چارجز نہیں ہوں گے: سیاسی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب

 مویشیوں منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے جامع و منظم پلان مرتب کیا جائے:سید رفاقت علی گیلانی

 لا ہور :سیاسی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ مویشیوں منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے جامع و منظم پلان ترتیب دیتے ہوئے محفوظ سہولیات فراہم کی جائے اور کورونا ایس او پی پرسختی سے عمل درآمدکروایا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جاسکا۔انہوں نے یہ بات ضلعی انتظامیہ لیہ کے کمیٹی روم میں مویشی منڈیوں میں انتظامات کے جائزہ کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں 4مویشی منڈیوں کے علاوہ 4سیل پوائنٹس بھی بنائے جارہے ہیں جن میں لیہ،چوک اعظم،کروڑ،فتح پور میں مویشی منڈیاں جبکہ کوٹ سلطان،کروڑ،فتح پور،لیہ میں سیل پوائنٹس بنائے جائیں گے اور سیل پوائنٹس پر آنے جانوروں پر کسی قسم کے کوئی چارجز نہیں ہوں گے جبکہ آنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کاکاونٹر،میونسپل کمیٹیزکاونٹر،ساونڈسسٹم او ر دیگر تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں منڈیوں میں تمام ترانتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے بڑے چھوٹے جانوروں کیلئے جگہ بنائی جائے تاکہ خریداروں کیلئے آسانی اور نظم و ضبط برقرار رہے۔ انہوں نے کہاکہ منڈیوں میں ٹریفک پلان،صفائی ستھرائی،سایہ دارجگہ،کینٹین،پینے کا پانی ودیگر ضروری انتظامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر صوبائی احکامات کی روشنی میں صرف وہ افراد منڈی جائیں جنہوں نے خود قربانی کرنی ہوزیادہ عمر والے افراد، بچوں کو منڈیوں میں نہ لے کر جائیں۔

مویشی منڈی جاتے ہوئے ماسک اور دستانوں کے استعمال پرعمل کروایاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ، فوڈ پوائنٹس،واش رومزکے انتظامات کو معیاری بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منڈیوں میں کوروناوباء کے پیش نظر جراثیم کش سپرے کرنے کا کام بھی کیاجائے اور تمام ترانتظامات کی نگرانی بھی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رز نیاز احمدمغل،آصف اقبال،سلمان لون اوردیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔