وزیر اعظم پاکستان اور وزیرا علیٰ پنجاب کا جنگلات پر خصوصی فوکس ہے: سردار محمد سبطین خان

پنجاب میں جنگلات کے رقبہ میں اضا فہ، لکڑی چوری کی روک تھا م اور فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان 10بلین سونا می ٹری پلانٹیشن کے اہداف کی تکمیل کیلئے تما م تروسائل اور توانائیاں برؤئے کار لا ئی جار ہی ہیں

وزیر اعظم پاکستان اور وزیرا علیٰ پنجاب کا جنگلات پر خصوصی فوکس ہے: سردار محمد سبطین خان

لاہور: وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگلات کے رقبہ میں اضا فہ، لکڑی چوری کی روک تھا م اور فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان 10بلین سونا می ٹری پلانٹیشن کے اہداف کی تکمیل کیلئے تما م تروسائل اور توانائیاں برؤئے کار لا ئی جار ہی ہیں۔ وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیرا علیٰ پنجاب کا جنگلات پر خصوصی فوکس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل فاریسٹ آفس میانوالی میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔چیف کنزرویٹر گل نو رخان، کنز رویٹر محمد جمیل اور ڈی ایف او ثاقب اعوان بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے کہا کہ محکمہ جنگلات پنجاب کی نرسریوں میں مختلف قسم کے 6کروڑ پلا نٹس لگائے جارہے ہیں تا کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کو پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں محکمہ جنگلات کا رقبہ پنجاب کے کل رقبہ کا تین فیصد ہے جس پر گرین کو ر بڑھا نے کیلئے اربن اور سیمی اربن فارسٹری کو فروغ دینے کیلئے محکمہ جنگلات پنجاب انقلا بی اقدامات بر ؤئے کار لا رہا ہے اور شجرکاری میں تعلیمی اداروں،صحت، ڈیفنس، زراعت سمیت تما م سرکاری اداروں کی شرکت، شراکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سردار سبطین خان نے مزید کہا کہ ایک فاریسٹ گارڈ کے پا س کم و بیش چار ہزار ایکٹر ہو تا ہے مگر اس کو موٹر سائیکل، پی او ایل او رٹی اے ڈی اے نہیں دیا جا تا تھا اس مقصد کیلئے مو جودہ حکو مت فاریسٹ ایکٹ1927میں ترمیم کر رہی ہے اور درختوں کی چوری پر سزا اور جر مانہ بڑھا یا جارہا ہے تا کہ لکڑی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا سکے اور جنگلات کے تحفظ کویقینی بنا یا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ لکڑی چوری کر نے والے کتنے ہی با اثر ہوں انہیں قانو ن کی گرفت سے نہیں بچنا چا ہیے۔

اس مقصد کیلئے محکمہ جنگلات میں خصوصی ایکسٹنشن ونگ تشکیل دیا گیا ہے اور ہر تحصیل میں فاریسٹ مجسٹریٹ متعین کئے جائیں جو لکڑی چوروں کے خلاف قانو نی کا روائی عمل میں لا ئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی رقبہ پرکی گئی شجر کاری کی ما نیٹر نگ کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ میکا نز م وضع کیا جا رہا ہے۔وزیرجنگلات پنجاب نے مزید کہا کہ گجرات اٹک، چکوال اور میانوالی میں نیشنل پارک بنا ئے جارہے ہیں مزید براں سالٹ رینج ریلوے اراضی اورشا ہرات کے اطراف میں بھی وسیع پیما نے پر شجرکاری کی جا ئے گی۔

اس مقصد کیلئے سبسڈی پر شجرکاری کیلئے دو روپے کے حساب سے پو دے فراہم کئے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مو سم برسات شجرکاری کیلئے تما م اضلاع کیلئے اہداف جاری کر دیئے گئے ہیں ضلعی، تحصیل انتظامیہ بھی شجرکاری کی موئثر ما نیٹر نگ کو یقینی بنا ئے گی۔سردار سبطین خان نے کہا کہ وفاقی حکو مت10بلین ٹری پلا نٹیشن پروگرام کی تکمیل کیلئے26ارب روپے کی خطیر رقوم دے رہی ہے۔