عوام کی مشکلات کافوری ازالہ حکو مت کی او لین ترجیح ہے:سید سعیدالحسن شاہ

 پنجا ب میو نسپل سروسزپر وگرام کے تحت ظفروال اور شکر گڑھ میں ترقیاتی سکیمو ں پر ترقیا تی کا م تیزی سے جا ری ہے  مفاد عامہ کی اسکیمو ں میں کو ئی رکا وٹ بر دشت نہ کی جا ئے گی گڈ گورننس،ٹرانسپر نسی اور سر وس ڈیلوری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں: صوبائی وزیر اوقاف

  عوام کی مشکلات کافوری ازالہ حکو مت کی او لین ترجیح ہے:سید سعیدالحسن شاہ

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ کی سر براہی میں ضلع نارووال میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک نے بریفنگ دوران بتا یا کہ پنجا بس میو نسپل سروسزپر وگرام کے تحت ظفروال اور شکر گڑھ میں تحصیل کونسل اور میو نسپل کمیٹی میں (گلیاں نا لیا ِں و سیوریج تعمیر،مر مت واٹر سپلائی ودیگر اور خریداری سالڈ ویسٹ مشینری وغیر ہ) کی مجمو عی طور پر 14کروڑ کی 95 اسکیمو ں پر ترقیا تی کا م جا ری ہے جن میں سے 77اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 18اسکیمو ں پر کا م جا ری ہے جو کہ آخری مر احل میں ہے اور جلد ہی انہیں مکمل کر لیا جا ئے گا، اسی طرح اللہ تعالی کے فضل وکر م سے ضلع نا رووال کا روناوائر س سے تقر یبا محفو ظ ہے،ضلع بھر میں 2570 لو گو ں کے کا رونا ٹیسٹ کیے گئے

154 ا فرادکے مثبت ٹیسٹ سامنے آئے جن میں سے اب تک 142  افرادصحت یا ب ہو چکے ہیں اس دوران 10 افراد کی مو ت واقع ہو ئی جبکہ اللہ تعالی کی کر م نوازی سے اب صرف کا رونا کے 2مریض رہ گئے ہیں جو کہ آئیسولیشن میں ہیں  ڈینگی کے حوا لے سے اس سا ل ابھی تک ڈینگی کو کو ئی کیس رجسٹرڈ نہیں اور ڈینگی سر ویلینس روزانہ کی بنیاد پر جا ری ہیں جبکہ آٹا ضلع بھر میں وافر مقدار میں مو جود ہے آٹے کی کو ئی قلت نہیں،ضلع میں سے اگر کسی جگہ سے شکا یت آئے تو فوری طور پر وہا ں آٹا کی سپلا ئی بجھو ائی جا رہی ہے اس حوا لے سے روزانہ کی بنیا د پر چار فلو ر ملو ں کو 3210بو ری گند م کا کوٹہ دیا جا رہا ہے جس کو پسائی کے بعد محکمہ فو ڈ اور ریو نیو افسران کی نگرا نی میں ما رکیٹ میں پہنچایا جا رہا ہے اور پر ائس مجسٹر یٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کررہے ہیں

اب تک آٹا کی دستیا بی کو یقینی بنا نے،آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کے حوالے سے 1772دوکا نیں چیک کی گئی جن میں 72دوکا ندار خلاف ورزی کی مر تکب پا ئے گئے،26 دوکا ندار وں کے خلاف مقد مات درج کر ائے گئے اور با قی دو کا ندار کو مجمو عی طور پر 1لا کھ 53ہزار 500روپے جر ما نہ کیا گیا ہے۔صو با ئی وزیر اوقاف پنجا ب اورکمشنر گو جر انو الہ ڈپٹی کمشنر نا رووال کی طر ف سے کا رونا وائر س کے پھیلا ؤ،ڈینگی سر ویلینس،آٹے کی فوری دستیا بی اور ترقیا قی کامو ں کے حوالے سے کیے جانے وا لے اقدا مات کو سراہا۔صو با ئی وزیر اوقا ف نے کہا کہ مفاد عامہ کی اسکیموں میں کو ئی رکا وٹ بر دشت نہ کیا جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت عوام کی مشکلات سے بخو بی آگا ہ ہے ان کوفوری ازالہ حکو مت کی او لین ترجیح ہے

ترقی خوشحا لی اورروزمر ہ کی اشیا ء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پنجا ب حکومت دن را ت کو شا ں ہے،گڈ گورننس،ٹرانسپر نسی اور سر وس ڈیلوری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس مو قع پرکمشنر گو جر انوالہ سید گلزار حسین، آرپی او گو جر انوا لہ ریا ض نذیر گاڑا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز محمد حنیف،ڈا کٹر فیصل سلیم،اسسٹنٹ کمشنر ز  شیر افتخار شیر ازی،وقار اکبر چیمہ،عثمان اکر، ضلعی چیئر مین پنجا ب بیت الما ل حا جی امجد خا ں کا کڑکے علا وہ ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ ذیشان انو ر اعوان،ایکسین ہا ئی وے اویس نذیر،ایکسین بلڈنگ سمیع اللہ،ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ بھی موجود تھے۔