میاں اسلم اقبال سے ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ملتان روڈ توسیع منصوبے کے حوالے سے اپنے مسائل سے آگاہ کیا  ،ملتان روڈ کا توسیع منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہے۔معاملہ متعلقہ وفاقی وزیر کے سامنے رکھوں گا: صوبائی وزیر صنعت وتجارت

 میاں اسلم اقبال سے ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے   ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کار ی بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملتان روڈ کے توسیع منصوبے سے متاثر ہ صنعتوں  اورصنعت کاروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ وفدکا کہنا تھا کہ ٹھوکر نیازبیگ سے چوہنگ تک تین رویہ سڑک کے توسیع منصوبے سے اس علاقے میں صنعتیں متاثر ہوئی ہیں۔

وفد نے شاہ پور کے قریب یوٹرن کے خاتمہ،منصوبے کے لئے حاصل کی گئی اراضی کی حقیقی قیمت کی ادائیگی،منصوبے کے ساتھ دونوں طرف کی آبادیوں کے لئے سیوریج کے نظام کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان روڈ کا توسیع منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہے۔معاملہ متعلقہ وفاقی وزیر کے سامنے رکھوں گا۔سیٹک ہولڈر ز کی مشاورت سے تیار کردہ سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی اور متاثرہ کاروباری حضرات اور صنعت کاروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے منصوبے سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن ریلف دیں گے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ پنجاب میں صنعتوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے اور صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔وفد میں ملتان روڈ انڈسٹریل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد عثمان،سیکرٹری جنرل عدیل بخاری، سنیئرنائب صدر ایم ارشد چوہدری اور دیگر شامل تھے۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ملک،ڈپٹی سیکرٹری کامرس محکمہ صنعت وتجارت معید رانا،ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی،اے ڈی سی (جی) لاہور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے