پاکستان اورازبکستان کے درمیان تعلقات کی ولولہ انگیز شروعات ہوئی ہیں، پاکستان اورازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں رابطوں کو فروغ ملےگا، وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے میڈیا سے گفتگو

پاکستان اورازبکستان کے درمیان تعلقات کی ولولہ انگیز شروعات ہوئی ہیں، پاکستان اورازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں رابطوں کو فروغ ملےگا، وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اورازبکستان کے درمیان تعلقات کوتعاون کی ولولہ انگیز شروعات قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں اقوام کے درمیان رابطوں کو فروغ ملےگا۔گذشتہ روز بخارامیں ازبکستان کے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یہ تعلقات کی ولولہ انگیز شروعات ہیں، آنےوالے دنوں میں عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا اورتجارت اورسیاسی تعلقات کار کوفروغ ملےگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ازبکستان اورجنوبی ایشیا کے درمیان تاریخی رابطے ہیں کیونکہ امیر تیمورکی آل نے خطے پر300 سال تک حکومت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان،ازبکستان اورافغانستان کے درمیان ریل منصوبہ سے خطے کے عوام کے درمیان رابطے بڑھیں گے اورترقی کا عمل تیزہوگا۔ وزیراعظم نے قبل ازیں اپنے وفد کے ہمراہ معروف نقش بندیہ سلسلہ کے صوفی بزرگ حضرت بہاوالدین نقشبند کے مزارپرحاضری دی اورفاتحہ پڑھی۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیرمیری ٹائم افئیرز علی حیدرزیدی، قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعید یوسف اورخیبرپختونخوا کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان شامل تھے۔