وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرداسو بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں ،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پرگفتگو

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرداسو بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں ،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پرگفتگو

اسلام آباد :وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں ،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے ،چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے یہ بات ہفتہ کو چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی ژاو کیذہی سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہی۔ دونوں وزرا کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سےزیادہ تک جاری رہی۔ دونوں وزرا نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیا اورچینی وزیرکو بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرانے داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے وزرا نے اس عزم کااظہارکیا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ بس واقعہ کی تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے اپنے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فول پروف سکیورٹی دینگے۔

چین کے وزیربرائے پبلک سکیورٹی نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر بس حادثے پر ٹیلی فون کیا ہے۔انہوں نے بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا