وزیر اعظم عمران خان سے یورپی یونین کے خارجہ امور وسیکورٹی پالیسی کے اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کے نائب صدرکی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے یورپی یونین کے خارجہ امور وسیکورٹی پالیسی کے اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کے نائب صدرکی ملاقات

تاشقند :وزیر اعظم عمران خان سے یورپی یونین کے خارجہ امور وسیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزف بورریل نےجمعہ کو تاشقند میں ”سنٹرل اینڈ سائوتھ ایشیا 2021:ریجنل کنکٹویٹی : چیلنجز اینڈ اپرچونٹیز“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپ کے درمیان تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے افغانستان میں امن عمل اور انٹرا افغان مذاکرات کے لئے پاکستان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تنازعہ صرف افغانوں کی زیرقیادت اور ان کے تسلیم شدہ سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے اور سیاسی تصفیہ جامع مذاکرات میں ہی مضمر ہے۔

وزیر اعظم نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا ءکے بعد عالمی برادری کی مسلسل شمولیت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سلامتی پر منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے یورپی یونین اور عالمی برادری سے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا