9 ماہ بند رہنے والا ایفل ٹاور کھول دیا گیا

9 ماہ بند رہنے والا ایفل ٹاور کھول دیا گیا

فرانس کے شہر  پیرس میں واقع  ایفل ٹاور کو کورونا وبا کی وجہ سے 9 ماہ بند رکھنے کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

خبر ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ٹاور آپریٹنگ کمپنی کے مالک جین مارٹن کا کہنا ہے کہ شہر میں سیاحت واپس آنے کی وجہ سے دنیا بھر سے آئے لوگوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا موقعہ ملے گا تاہم سیاحوں کی تعدادایک دن میں 25 ہزار کے بجائے 13 ہزار  تک محدود کردی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے ٹاور کی حدود میں داخل ہونے سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تمام افراد کو حکومت کی جانب سے عائد کردہ تقاضوں کے مطابق ویکسین لگوانے کا ثبوت یا کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔