یمنیٰ زیدی نے ماہرہ خان کیساتھ خوبصورت تصویر شیئر کر دی

یمنیٰ زیدی نے ماہرہ خان کیساتھ خوبصورت تصویر شیئر کر دی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی  گئی  ہے جسے دیکھنے کے بعد دونوں اداکاراؤں کے مداح دل تھامے بیٹھے ہیں۔

معصوم سی صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے آئے دن اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں مگر اس بار انہوں نے ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کر کے انسٹا صارفین کے دل لوٹ لیے ہیں۔یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں دونوں اداکارائیں پریوں سے کم نہیں لگ رہیں، کریم رنگ کے خوبصورت لباس پہنے سادہ سی دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کھڑے خوب جچ رہی ہیں۔یمنیٰ زیدی کی جانب سے اِن تصویروں کے کیپشن میں ماہرہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا روشن ترین ستارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

یمنیٰ زیدی اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ تصویر دیکھ کرمداح بے حد خوش ہیں کیوں کہ اِن دونوں اداکاراؤں کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے  جس کا اندازہ دونوں کے سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کے ذریعے بھی لگایا جا سکتا ہے