کورونا وبا سے نمٹنے اور ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں: ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری لائیوسٹاک 

آن لائن منعقد ہونے والی ان میٹنگز کا مقصد لاہور ڈویژن میں ڈاکٹروں کے لیے درکار حفاظتی کٹس کی دستیابی اور ضلع شیخوپورہ میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا

 کورونا وبا سے نمٹنے اور ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں: ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری لائیوسٹاک 

لاہور:  سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے اور فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کی زندگیوں کے تحفظ کے پر عزم اور مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔آن لائن منعقد ہونے والی ان میٹنگز کا مقصد لاہور ڈویژن میں ڈاکٹروں کے لیے درکار حفاظتی کٹس کی دستیابی اور ضلع شیخوپورہ میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشاد کیانی نے مختلف آن لائن میٹنگز کی صدارت کی۔ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ کے دفتر سے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ راؤ عالمگیر نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں پی پی ایز کی کوئی کمی نہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایت کی کہ پی پی ایز کی پروکیورمنٹ اور تقسیم کے عمل میں شفافیت اور معیار کو ضرور ملحوظِ خاطر رکھا جائے نیز کورونا وبا ء کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آئندہ درکار مزید حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے بھی آئن لائن میٹنگ کی اور ضلع شیخوپورہ میں کورونا کے باعث درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئے گئے حکومتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔