شیر پاؤ پل کے نیچے غوث الااعظم بازار میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کی ناکام کوشش 

شیر پاؤ پل کے نیچے غوث الااعظم بازار میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کی ناکام کوشش 

لاہور (دانش خان ) شیر پاؤ پل کے نیچے غوث الااعظم بازار میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کی ناکام کوشش ،تفصیلات کےمطابق آج تقریباً درمیانی شب تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے شیر پاؤ پل کے عقب میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے سامنے مشکوک افراد کو نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا ، اطلاع ملنے پر ،متعلقہ تھانہ پولیس نے بر وقت موقع پر پہنچ کر مذکورہ افراد کو پوچھ گچھ کی نیت سے روکنا چاہا تو ان میں سے ایک شخص پولیس پر سیدھی فائرنگ کرتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا ،شاہد نامی دوسرا شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں پکڑا گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،معلوم کرنے پر پتا چلا کے یہ دونوں افراد ڈاکیتی کی نیت سے گھات لگاے بیٹھے تھے ،جائے وقوعہ پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی آمد ، مزید تفتیش جاری۔