ٹائیگر فورس، انتظامیہ کے مابین بہتر کوارڈینیشن کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں متوقع سیلاب، شجر کاری، ایس اوپیز پر عملدرآمد سمیت لاک ڈاؤن میں رضاکاروں کی ذمہ داریوں سے متعلق حکمت عملی طے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی

ٹائیگر فورس، انتظامیہ کے مابین بہتر کوارڈینیشن کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور:  ٹائیگر فورس، انتظامیہ کے مابین بہتر کوارڈینیشن کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ اجلاس میں متوقع سیلاب، شجر کاری، ایس اوپیز پر عملدرآمد سمیت لاک ڈاؤن میں رضاکاروں کی ذمہ داریوں سے متعلق حکمت عملی طے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی ٹائیگر فورس کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے آئندہ دو ماہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا اہم اجلاس کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انتظامی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ٹائیگر فورس کی پہچان کیلئے شناختی علامت جاری کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ شناخت کیلئے رضا کاروں کو خصوصی جیکٹس یا شناختی کارڈفراہم کئے جائیں گے۔ عثمان ڈار نے سیالکوٹ کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ابتدائی ٹیسٹ رن ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منظوری کے بعد اس ماڈ ل کو پورے ملک میں شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں مسائل کی نشاندہی اور بر وقت تدارک کیلئے ٹائیگر فورس اور انتظامیہ کے مابین بہتر کوارڈینیشن کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انکے حلقے میں ٹائیگر فورس کی حاضری کا تناسب 60فیصد ہے۔

اجلاس میں اگلے دو ماہ کے دوران متوقع سیلاب، پرائس کنٹرول، شجر کاری، کورونا وائرس کی روک تھام ے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد،  یوٹیلیٹی سٹورز اور لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے رہنمائی فراہم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔