بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیائکےاحکامات پر تھانہ کلورکوٹ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن

ناجائز اسلحہ برآمد، مجرمان اشتہاری گرفتار ، جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کارروائی

بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیائکےاحکامات پر تھانہ کلورکوٹ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن

بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیائکےاحکامات پر تھانہ کلورکوٹ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن۔ناجائز اسلحہ برآمد، مجرمان اشتہاری گرفتار،  تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کاروائی کا مقصد ناجائز اسلحہ کا تدارک اور معاشرتی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI محمد اشرف خان نے کلورکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

اس دوران مہربان ولد محمد رمضان قوم جوئیہ سکنہ وانڈھی موچیانوالی سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب کارتوس، محمد طارق ولد عبدالغفور قوم چدھٹر سکنہ کلورکوٹ سے بندوق 12 بور برآمد کرلی،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔مجرمان اشتہاری مسمی محمد زبیر ولد امام بخش سکنہ دریاخان،اللہ دین ولد محمد امین سکنہ کلورکوٹ کو گرفتار کر لیا۔مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران4افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔