بھارتی وزیر دفاع کی چینی فوج سے تصادم میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق

ھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدی وادی گلوان میں چینی فوج سے ہوئی جھڑپ میں بھارتی فوج کو پہنچے والے جانی نقصانات کا غم انتہائی تکلیف دہ ہے

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی فوج سے تصادم میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔اپنے بیان میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدی وادی گلوان میں چینی فوج سے ہوئی جھڑپ میں بھارتی فوج کو پہنچے والے جانی نقصانات کا غم انتہائی تکلیف دہ ہے۔ دوسری طرف گلوان واقعے میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد بدحواسی میں بھارتی فوج کو اسلحے کی خریداری کے ایمرجنسی اختیارات دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی کو ہنگامی خریداری کے اختیارات دینے کے ساتھ بھارتی بحریہ اور ایئرفورس کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔