بنگلا دیشی پولیس کا نئی ترکیب آزماتے ہوئے اہلکاروں کے لیے یوگا سیشنز کا انعقاد

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں1200پولیس اہلکاروں کی یوگا سیشنز میں شرکت

بنگلا دیشی پولیس کا نئی ترکیب آزماتے ہوئے اہلکاروں کے لیے یوگا سیشنز کا انعقاد

کورونا کی وبا سے لڑنے کے لیے بنگلا دیشی پولیس نے نئی ترکیب آزماتے ہوئے اہلکاروں کے لیے یوگا سیشنز کا انعقاد کیاہے۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں1200پولیس اہلکاروں نے یوگا سیشنز میں شرکت کی۔ بنگلا دیش میں اب تک 6ہزار پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے19اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بنگلا دیش میں اب تک 68500سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ930سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔