موقع ملا تو میں بھی ایسا ہی کروں گا، اسد صدیقی رونالڈو سے متاثر

موقع ملا تو میں بھی ایسا ہی کروں گا، اسد صدیقی رونالڈو سے متاثر

معروف اداکار اسد صدیقی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر انہیں کبھی موقع ملا تو وہ بھی ایسا ہی کریں گے جیسا کرسٹیانو رونالڈو اور فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے کیا۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں فٹبالر نے پریس کانفرنس کا آغاز کرنے سے قبل کاربونیٹڈ ڈرنک کوکاکولا کی بوتلیں ہٹا کر پانی رکھ دیا۔اس حوالے سے اسد صدیقی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور دونوں فٹبالرز کو مینشن کرتے ہوئے ان کیلئے محبت کا اظہار کیا۔ اداکار نے لکھا کہ آپ دونوں کیلئے عزت اور بڑھ گئی ہے.اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کسی وجہ سے ہی نمبر ون ہیں، اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت۔اداکار نے دونوں سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بھی ایسا ایک دن ضرور کروں گا۔ انشااللہ۔خیال رہے کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کے بعد فرانسیسی مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کی پریس کانفرنس میں بئیر کی بوتل کو کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا تھا