آزادی پسند ہوں، شادی زندگی کا مقصد نہیں: کنزہ ہاشمی

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی میں ابھی وقت ہے اور جب وقت آئے گا تو ہوجائے گی۔اداکارہ کنزہ ہاشمی  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان کے سوال پر شادی سے متعلق اپنے نظریات پر بات کی۔کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے، شادی کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے لیکن یہ زندگی نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب آپ کو لگے کہ آپ کو زندگی میں اب کسی پارٹنر کی ضرورت ہے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی کے ساتھ تعلق میں رہنے سے زیادہ سنگل رہنا پسند ہے، کیوں کہ کسی کے ساتھ تعلق بنانے کے بعد انسان آزاد نہیں رہ پاتا اور مجھے آزادی پسند ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دلہن بننے کا بہت شوق ہے جب بھی دلہن بنوں گی بہت اوور دلہن بنوں گی.