صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے خصوصی پیغام

آزادی اظہار کے نام پرتوہین آمیز خاکوں کی نشرواشاعت سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ایسے واقعات کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے،صوبائی وزیر صنعت وتجارت

  صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے خصوصی پیغام

لاہور : صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ سلام بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔تمام اضلاع میں منعقدہ تقریبات میں حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جارہے ہیں۔ کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اس کے دل میں نبی آخر الزماں کی محبت نہ ہو۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے  اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام ایسی عظیم ہستی ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنے اعلیٰ کرداراورحُسن اخلاق سے دنیا کی کایا پلٹ دی۔آپ صل اللہ علیہ والہ سلام کی سیرت اور اسوہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

آزادی اظہار کے نام پرتوہین آمیز خاکوں کی نشرواشاعت سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔ایسے واقعات کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔محسن انسانیت حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام کی ذات ہمیں کائنات کی ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔شان رسالت کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نبی کریم سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیں۔آپ صل اللہ علیہ والہ سلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم، ناانصافی اور بد امنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔