ساؤتھ ایشین ویمن فورم کی نائب صدر کی قیادت میں وفد کی منیجنگ ڈائر یکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن جمیل احمد جمیل سے ملاقات

جنوبی پنجاب کی خواتین محنتی اور جفاکش ہیں، اگر انہیں مواقع ملیں تو وہ معاشی میدان میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،وفد کا اظہار خیال

ساؤتھ ایشین ویمن فورم کی نائب صدر کی قیادت میں وفد کی منیجنگ ڈائر یکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن جمیل احمد جمیل سے ملاقات

لاہور :  ساؤتھ ایشین ویمن فورم کی نائب صدر شیر یں ارشد خان کی قیادت میں وفد نے  منیجنگ ڈائر یکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن  جمیل احمد جمیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں پسماندہ علاقوں کی خواتین اور کورونا وباء کی وجہ سے درپیش مسائل پر گفتگو ھوئی۔ ڈائریکٹر پلانگ خواجہ عمران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر  پسماندہ علاقوں کی خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اسمر پراتفاق کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین محنتی اور جفاکش ہیں اور اگر انہیں مواقع ملیں تو وہ معاشی میدان میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

یہ خواتین ملک بھر کی خواتین میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائر یکٹر پیسک جمیل احمد جمیل نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تیار ہونیوالی بلیو پوٹری،کیمل سکن،گلاس ورک،ایمبرایڈری،ملبوسات اور دیگر ہینڈی کرافٹس  مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے اوورسیز پاکستانی اور بڑے سرمایہ کار اس جانب توجہ دیں تو خطہ سے غربت اور پسماندگی دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ منیجنگ ڈائر یکٹر نے مسائل کے حل اور وفد کی بہالپور میں معاونت کے لیے ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز،بہاولپور کو ہدایت جاری کیں۔وفد میں عائشہ فاروقی،عالیہ خان اور محمد یاسین شامل تھے۔