صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے آرکیٹکیچر ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کے وفد کی ملاقات

  طالبات نے اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں طالبات جدید علوم سے آراستہ ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید

صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے آرکیٹکیچر ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کے وفد کی ملاقات

لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید سے آج لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے آرکیٹکیچرڈیپارٹمنٹ کی طالبات کے ایک وفد نے چیئرپرسن آرکیٹکیچرڈیپارٹمنٹ یاسمین عابد مان کی سربراہی میں او ورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چیئرپرسن او ورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر بھی موجود تھے۔ طالبات نے کمیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اس حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وی سی او پی سی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر صرف کریں اور جدید علوم سے آراستہ ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس جذبے اور شوق سے تعلیم حاصل کرتے رہیں۔ مثل ازیں انچارج یاسمین عابدمان نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کو آرکیٹکیچر ڈیپارٹمنٹ اور طالبات کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اور وائس چیئرپرسن او پی سی نے طالبات کے Thesis اور پراجیکٹس کو سراہا اور یقین دہانی کروائی  کہ آرکیٹکیچرڈیپارٹمنٹ کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔