نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین ہیں جو رہتی دنیا کہ لیے سرچشمہ ہدایت ہیں: صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود

جو اس امر کی روشن ترین دلیل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین ہیں جو رہتی دنیا کہ لیے سرچشمہ ہدایت ہیں۔ان کے بعد اب تک نہ کوئی پیغمبر اللہ پاک کی جانب سے آیا نہ آئے گا

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین ہیں جو رہتی دنیا کہ لیے سرچشمہ ہدایت ہیں: صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود

لاہور: مسئلہ معاشرتی امن و استحکام کا ہو یا قدرتی آفات کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہر دور میں ہر موقع پر کل انسانیت کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئی۔جو اس امر کی روشن ترین دلیل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین ہیں جو رہتی دنیا کہ لیے سرچشمہ ہدایت ہیں۔ان کے بعد اب تک نہ کوئی پیغمبر اللہ پاک کی جانب سے آیا نہ آئے گا۔ہمارا یہ ایمابن ہے کہ جب تک ہم محمدعربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تشکیل کردہ معاشرے کی طرز پر حکمرانی کی کوشش جاری رکھیں گے کامیابی ہمیشہ ہمارا مقدر بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود نے آج حکومت پنجاب کی جانب سے دنیا بھر نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی ذات اقدس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ رحمت اللعالمین کے انعقاد پر اپنا خصوصی پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مغربی دنیا میں چند شر پسندعناصر اقوام عالم کا امن تباہ کرنے کے لیے ناپاک سازشیں کر رہے ہیں۔مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے رسول اکرمصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہمیں پر امن رہ کر ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک سے متعلق بیانات پر خاموش رہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ابلاغ کے ذرائع کو استعمال کر کے پر امن احتجاج کے ساتھ ایسی تمام سرگرمیوں کی مذمت کریں اور اقوام عالم کو انسانیت کے لیے نبی کریم کی عظیم تر خدمات اور قربانیوں کی یاد دہانی کروائیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور محققین جن کا دائرہ تحقیق سائینس رہی یا مذہب  یا ان کا تعلق فنون لطیفہ سے رہا ہر ایک باآخر اسی نتیجہ پر پہنچا کہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمانسان کامل تھے جنھوں نے اپنی پوری زندگی بغیر رنگ،نسل،مذہب اور حسب نسب کی تفریق کے کل انسانیت کے لیے وقف رکھی۔

موجودہ حالات ہماری سب سے اہم ذمہ داری نئی نسل کو سوشل میڈیا کے ذریعے  اسلام اور نبی پاکصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمسے متعلق پھیلائے جانے والے گمراہ کن تعصبات سے محفوظ رکھنا اور ان سے مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے  اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے بچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی شخصیت وعظمت سے آگاہ ہوں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شان رحمت اللعالمین مہم کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں تمام تعلیمی و سرکاری اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں اور بچوں کو ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں جن کے ذریعے انھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروایا جائے۔ اس ضمن میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے متعددسرگرمیاں جاری ہیں۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میڈیا کوریج اور مختلف بین الاضلاعی مقابلوں کے ذریعے ان تمام ان تمام سرگرمیوں کو یکجا کر رہا ہے۔ شان رحمتہ اللعالمین مہم کو سوشل میڈیا پر بھی کوریج دی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کے اس پر امن احتجاج کو پوریدنیا تک پہنچایا جائے۔