آزادی پر تبصرہ، راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دے دیا

آزادی پر تبصرہ، راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دے دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کو بھیک قرار دینے پر راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دے دیا۔  واضح رہے کہ چند روز قبل اپنے بیان میں کنگنا رناوت نے آزادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے انگریزوں سے 1947 میں بھیک میں آزادی لی ہے۔ 

ان کے اس بیان پر کنگنا کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ان سے پدماشری ایوارڈ بھی واپس لینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔  ایسے میں راکھی ساونت بھی کنگنا پر تنقید کے تیر برسانے میں پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے انہیں ملک کا غدار قرار دیدیا۔ 

راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کی آواز کے بجائے اس میں کتوں کے بھونکنے کی آواز ڈب کردی گئی۔  تاہم راکھی کی جانب سے کنگنا کو غدار قرار دیے جانے پر ان کے مداح انہیں ’قومی چاہت‘ اور ’کوئن آف میمز‘ قرار دے رہے ہیں۔