شلپا شیٹی کا صحت مند زندگی گزارنے کیلئے مفید مشورہ

شلپا شیٹی کا صحت مند زندگی گزارنے کیلئے مفید مشورہ

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے مفید مشورہ دے دیا۔ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ورک آؤٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی زندگی کے فیصلےہوں یا ورزش کا معمول اسے بے شک سادہ رکھیں لیکن اسے اہمیت دیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’جو چیز کسی دوسرے شخص کو محض عام سی لگتی ہے، وہ ایک نمایاں اور مؤثر ورزش کا معمول ہو سکتا ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی ورزش کے معمول کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈیڈ کرل یقینی طور پر ان میں سے ایک ہے! ورزش کا یہ طریقہ کار جسم کے نچلےحصّے اور بازوؤں پر بہت اچھا اثر کرتا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اسےدل کی دھڑکن تیز کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔