آرمینیا،آذربائیجان میں جنگ بندی معاہدہ ہوگیا

آرمینیا،آذربائیجان میں جنگ بندی معاہدہ ہوگیا

یریوان(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمینیا اورآذربائیجان نے جنگ بندی پراتفاق کیا ہے۔ آرمینیا کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے اورسرحد پرصورتحال مستحکم ہے۔سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا اوردرجنوں فوجیوں کوآذربائیجان کی فوج نے گرفتارکرلیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل آرمینیا کی وزارت دفاع نے جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کی جانب سے 12 امریکی فوجیوں کویرغمال بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ گزشتہ برس آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان 6 ہفتوں کی لڑائی میں 6 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔