ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد:.وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏انشاء اللہ آج پارلیمان میں تحریک انصاف سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔