منشیات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اعجازاحمد چوہدری

منشیات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اعجازاحمد چوہدری

لاہور:.سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجازاحمد چوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کودیمک کی طرح چا ٹ رہا ہے،ملک میں اور خصوصا تعلیمی اداروں میں نشے کی لعنت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے .

اس لعنت پر قابو پانیکی اشد ضرورت ہے جس کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہئے،اپنی نوجوان نسل کو اس لت سے بچانا اشد ضروری ہے،پاکستان میں صورتحال خراب ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، منشیات کے مضر اثرات کو اجاگر اور آگاہی دینا ہوگی ، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہورہا ہے۔اے این ایف حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ پچھلے دو سالوں میں پاکستان میں صرف ایک ری ہیبیلیٹیشن سنٹرسکھر میں قائم کیا گیا ہے ،

نشے کے عادی لوگوں کے علاج کیلئے اس وقت حکومت کے چار ری ہیبیلیٹیشن سنٹر موجود ہیں جس میں سے ایک اسلام آباد جبکہ باقی تین سندھ میں ہیں ۔اجلاس میں سینیٹر دوست محمدخان، سینیٹر بہرہ مندخان تنگی، سینیٹرشہادت اعوان، سینیٹرجام مہتاب حسین اور سینیٹر پروفیسر ساجدمیرنےشرکت کی جبکہ سیکر ٹری وزارت انسداد منشیات کلیم امام، وزارت قانون اور اے این ایف حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔