محمدحفیظ ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لئے تیار

محمدحفیظ ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لئے تیار

دبئی:۔پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا حصہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور آل راونڈر محمد حفیظ ابوظبی ٹی ٹین میں دہلی بلز کی طرف سے میدان میں اتریں گے صہیب مقصود د پہلے سے دہلی بلز کا حصہ ہیں جبکہ محمد عامر، محمد اعظم،وہاب ریاض ،رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں شامل ہیں ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں چھ ٹیمیں 19نومبر کو میدان میں اتریں گی ابوظبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری ہو چکا ہے دہلی بلز اپنا پہلا میچ 19نومبر کو ناردن وائیرز کے خلاف کھیلے گی شیڈیول کے مطابق پندرہ دن میں35میچز کھیلے جائے گے لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔