صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں WOMEN  HELP  DESK کاافتتاح

صوبائی وزیر کا خواتین کے لئے کاروباری سہولیات سے متعلق مشارتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس ڈسک کا کاروباری خواتین کو بزنس میں سہولیات کی فراہمی کیلئے قیام ایک احسن اقدام ہے

صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں WOMEN  HELP  DESK کاافتتاح

لاہور: صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں WOMEN  HELP  DESK کاافتتاح کیا گیا۔ صوبائی وزیر کا خواتین کے لئے کاروباری سہولیات سے متعلق مشارتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس ڈسک کا کاروباری خواتین کو بزنس میں سہولیات کی فراہمی کیلئے قیام ایک احسن اقدام ہے۔ صوبائی وزیروویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ پنجاب بھر کی خواتین کومعاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلارہا ہے۔

ڈیجیٹل اور آن لائن بزنس سے متعلق لڑکیوں کو محکمہ تربیتی کورسز کروا رہا ہے۔ صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ گھر سے باہر خواتین کو پرتحفظ اوربہترین سہولیات سے مزین فراہمی ورکنگ وویمن ہوسٹل اتھارٹی بنائی جارہی ہے۔ آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ خواتین اپنی معاشی حیثیت کے مطابق آن لائن بکنگ کرسکیں۔چیمبر کاروباری خواتین کو بزنس میں آسانی کے لیے اپنی تجاویز محکمہ و ویمن ڈویلپمنٹ کو بھیجے تاکہ اس پر قانون سازی کے حوالے سے ہوم ورک کیا جائے۔اس موقع پر پریذیڈنٹ لاہور چیمبرآف کامرس عرفان اقبال شیخ،سینئروائس پرازیڈنٹ علی حسام اصغر،وائس پرایذیڈنٹ میاں زاہد جاوید احمد،شیریں ارشد خان،طلعت حفیظ اورچیمبرآف کامرس سے منسلک اندرون و بیرون ملک کام کرنے والی و ویمن بزنس ممبرز موجود تھیں۔