پی ٹی آئی حکومت کی اصلاحات کی بدولت قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ

لاہور میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت کی نئی مثال قائم میٹرو بس سسٹم کی بولی سابقہ دور کی نسبت 20 فیصد کم رہی، خزانے کو3 ارب روپے سے زائد کی بچت پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی

پی ٹی آئی حکومت کی اصلاحات کی بدولت قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی شفافیت پر مبنی پالیسی اور اصلاحات کی بدولت قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت سے نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی سابقہ دور کی نسبت20فیصد کم رہی جس سے قومی خزانے کو3ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے میٹروبس کو آپریٹ کرنے کی بولی میں بچت کے ساتھ ساتھ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی تجویز بھی مسترد کر کے حقیقی معنوں میں عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کو بہتر ین سفر ی سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔