ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اعجاز نے آج ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا ماہانہ دورہ

سینئر سول جج شفقات حسین اور بار کونسل کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے خواتین وارڈ،نوعمر اسیران وارڈ،ہسپتال،کچن اور دوسری بیرکس کا وزٹ کیاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیقیدیوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اعجاز نے آج ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا ماہانہ دورہ

لاہور : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اعجاز نے آج ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا ماہانہ دورہ کیا۔سینئر سول جج شفقات حسین اور بار کونسل کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے خواتین وارڈ،نوعمر اسیران وارڈ،ہسپتال،کچن اور دوسری بیرکس کا وزٹ کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیقیدیوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔جیل میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام پر انتظامیہ کی تعریف کی۔جیل عملہ و عدالتی عملہ کے خلاف کوئی شکایت نہ کی گئی۔انھوں نے جیل ہذا پر مقید معمولی مقدمات میں ملوث 24اسیران کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین محمد نوید اقبال نے آج بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ابوبکر اور سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے کچن،جیل ہسپتال اور بیرکس کا وزٹ کیا۔جیل ہذا پر کورونا وائرس میں مبتلا کوئی اسیر نہ تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظام کو بہترین قرار دیا۔انھوں نے 03انڈر ٹرائل اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔