وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا سوشل میڈیا پر بچی فاطمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس

سی سی پی او عمر شیخ نے ں چی کے والد کو معاملے کی نئے سرے سے ایف آئی آر اور تفتیش کی یقین دہانی کرائی

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا سوشل میڈیا پر بچی فاطمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس

لاہور :وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر بچی فاطمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور متاثرہ بچی کے والد سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ  ایک آوارہ منش اور بدکردار لڑکا کافی عرصے سے بچی کو عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ سی سی پی او عمر شیخ نے ں چی کے والد کو معاملے کی نئے سرے سے ایف آئی آر اور تفتیش کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے متاثرہ بچی کے خاندان کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے سی سی پی او کو ہدایات جاری کر بدی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسے اوباش کرداروں اور قبضہ گروپوں کے باعث سفید پوش لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہیں۔ بزدار حکومت کسی بدمعاش کو کسی کی ماں، بہن، بیٹی اور مال پر بری نظر ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔