میاں اسلم قبال سے چینی کمپنی رائزن انرجی کے جنرل منیجر گروڈن گاؤ ( Mr Groden Gao)کی ملاقات

چین کی رائزن انرجی کمپنی کا پنجاب میں سولر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار چینی کمپنی سولر انرجی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرے، ہر ممکن سہولت دیں گے:صوبائی وزیر صنعت وتجارت

 میاں اسلم قبال سے چینی کمپنی رائزن انرجی کے جنرل منیجر گروڈن گاؤ ( Mr Groden Gao)کی ملاقات

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم قبال سے چینی کمپنی رائزن انرجی کے جنرل منیجر گروڈن گاؤ (Mr Groden Gao)نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران پنجاب میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔چین کی رائزن انرجی کمپنی نے پنجاب میں سولر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب میں سولر انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار وں کو ہر ممکن سہولتیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد چینی کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

رائزن انرجی کمپنی سولر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔شمسی توانائی کے منصوبوں میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے اورہر ممکن سہولت دیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چین کی رائزن انرجی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز کی تیاری کا بھی جائزہ لے۔پنجاب حکومت چین کی کمپنی رائزن انرجی کو صوبہ میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولت دے گی۔پنجاب سرمایہ کار ی بورڈ کے ڈائریکٹرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔