شاہین شاہ آفریدی ری ہیب ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے بولنگ کوچ لندن جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی ری ہیب ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے بولنگ کوچ لندن جائیں گے

 لاہور: فاسٹ بولرشاہین آفریدی کی ری ہیب میں معاونت کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کے اسسٹنٹ  بولنگ کوچ عمر رشید شاہین آفریدی کی ری ہیب میں معاونت کے لئے آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔ عمر رشید کو گزشتہ ہفتے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ویزے کے لئے درخواست دے دی گئی تھی۔

عمر رشید ویزے کے حصول کے بعد لندن جائیں گے جہاں وہ شاہین آفریدی کی ری ہیب اور دوبارہ بولنگ شروع کرنے سمیت تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ عمر رشید ورلڈ کپ اسکواڈ کے سپورٹ اسٹاف میں بھی شامل ہیں۔