ویراٹ کوہلی کا مجھ سے واسطہ پڑتا تو اتنے رنز نہ بناپاتے، شعیب اختر

ویراٹ کوہلی کا مجھ سے واسطہ پڑتا تو اتنے رنز نہ بناپاتے، شعیب اختر

کراچی: پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کہتے ہیں کہ اگر ویراٹ کوہلی کا مجھ سے واسطہ پڑا ہوتا تو وہ اتنے رنز نہ بناپاتے۔

2010 میں دمبولا میں ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچ ہوا تھا جس میں شعیب اختر بھی شامل تھے تاہم کوہلی کے جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے وہ انھیں بولنگ نہیں کرپائے تھے جس پر سابق بھارتی کپتان نے کہا تھا کہ میں نے شعیب کی بولنگ دیکھی ضرور مگر اس کا سامنا نہیں کرپایا تھا۔

آئی پی ایل کے موقع پر ایک بھارتی سائٹ سے بات چیت میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ویراٹ کوہلی ایک انتہائی باصلاحیت کرکٹر ہیں لیکن اگر میں نے ان کو بولنگ کی ہوتی تو وہ اتنے رنز نہیں بناسکتے تھے جتنے انھوں نے بنائے، اس کے باوجود ان کے رنز کی اپنی ایک اہمیت ہے۔

یاد رہے کہ ویراٹ کوہلی اب تک 458 انٹرنیشنل میچز میں 23650 رنز بنا چکے، جن میں 70 سنچریاں اور 122 ففٹیز شامل ہیں۔