ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر کی مرحوم کانسٹیبل مزمل حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی اس وقت جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں لہذاان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر،مرحوم کانسٹیبل  کے گاؤں موہلنوال گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا جبکہ مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر کی مرحوم کانسٹیبل مزمل حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس

لاہور:   ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی) کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر کی مرحوم کانسٹیبل مزمل حسین کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کانسٹیبل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی سٹور کی سکیورٹی گارڈ پر مامور کانسٹیبل مزمل حسین گزشتہ شب قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے،مذکورہ کانسٹیبل چند روز قبل گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے  تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی اس وقت جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں لہذاان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر،مرحوم کانسٹیبل  کے گاؤں موہلنوال گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا جبکہ مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ایس پی ہیڈ کواٹرز نے کہا کہ مرحوم کانسٹیبل مزمل حسین ہماری فورس کا حصہ تھے ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں لہذا ہم مرحوم کانسٹیبل کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے محکمانہ واجبات جلد از جلد لواحقین کو ادا کئے جائیں۔اللہ تعالی ٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا کرے۔