پوری قوم آرمی پبلک سکول کے ننھے مجاہدین،نڈراساتذہ اورباوقار والدین کو سلام پیش کرتی ہے: آشفہ ریاض

دہشت گردی کی ایسی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان آرمی  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جذبہ لائق تحسین ہے:صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ

 پوری قوم آرمی پبلک سکول کے ننھے مجاہدین،نڈراساتذہ اورباوقار والدین کو سلام پیش کرتی ہے: آشفہ ریاض

لاہور :صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ16دسمبر کا دن APS کے معصوم شہدا اورمجاہد اساتذہ کی قربانیوں کا دن ہے پوری قوم آرمی پبلک سکول کے ننھے مجاہدین،نڈراساتذہ اورباوقار والدین کو سلام پیش کرتی ہے۔صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ آج کے دن سانحہ APS سے منسلک سارے دکھ تازہ ہوجاتے ہیں۔ظالموں نے بچوں پر وار کرکے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا۔

اس دن قوم کے دشمنوں کوہمارے بچوں نے وہ شکست دی ہے جس کی تاریخ ہمیشہ شاہد رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی ایسی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان آرمی  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا وہ بھی اپنی مثال آپ ہیایسے واقعات نے قومی یکجہتی ویگانگت کو پروان چڑھایا۔میرا ملک دشمن عناصر کو پیغام ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو تحصیل علم سے قطعی روک نہیں سکتے۔