ہاتھی کے بچے کی جنگل میں موج مستیاں

کہتے ہیں کہ تنہا بھی مزے کیے جاسکتے ہیں اور تفریح کرنے کے لیے کسی ساتھی کا ساتھ ہونا ضروری نہیں آپ اکیلے رہ کر بھی خوش رہ سکتے ہیں بس آپ کو خوش رہنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے

ہاتھی کے بچے کی جنگل میں موج مستیاں

بھارت کے جنگل میں ایک ہاتھی کے بچے کی موج مستیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کہتے ہیں کہ تنہا بھی مزے کیے جاسکتے ہیں اور تفریح کرنے کے لیے کسی ساتھی کا ساتھ ہونا ضروری نہیں آپ اکیلے رہ کر بھی خوش رہ سکتے ہیں بس آپ کو خوش رہنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے ۔  جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ جنگل میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک ہاتھی کا بچہ اکیلے گھومتے ہوئے خوشیاں مناتا ہوا نظر آرہا ہے۔

ویڈیو  میں نظر آنے والا ننھا ہاتھی کس طرح جنگل میں مستیاں کرتا ہوا اکیلا گھو م رہا ہے اور چلتے پھرتے خوشی سے ناچ بھی رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر اس ہاتھی کے بچے کی ویڈیو خوب وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اسے پسند کرتے ہوئے اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں ۔